Home / تعلیم / پروفیسر عبدالمجید کی جانب سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے لیے اپنی کتاب کا تحفہ
DPR Sahiwal

پروفیسر عبدالمجید کی جانب سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے لیے اپنی کتاب کا تحفہ

پروفیسر عبدالمجید نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کو اپنی کتاب پیش کی۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن محمد عقیل اشفاق نے کہا ہے کہ قوموں کی پہچان ان کی تہذیب، ثقافت اور اقدار سے ہوتی ہے۔

ہماری نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ پروفیسر عبدالمجید کی کتاب موجودہ دور میں خصوصاً نوجوان نسل کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عبدالمجید سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پروفیسر عبدالمجید نے ہڑپہ تہذیب پر لکھی گئی تحقیقی کتاب عقیل اشفاق کو پیش کی۔

پروفیسر عبدالمجید نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہڑپہ سے ہماری شناسائی بہت پرانی ہے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ یہ نصف صدی کی کہانی ہے دو چار سال کی بات نہیں تو درست ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ہڑپہ کی ثقافت کو سمجھنے کے لیے پروفیسر عبدالمجید کی کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔