Home / صحت / ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس
DC Sahiwal Meeting

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد خضرافضال چوہدری کی زیر صدارت منٹگمری ہال میں 22 اگست سے 26 اگست تک ہونے والی 5 روزہ قومی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے ڈی سی جنرل نعمان افضل، اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پی ایس) ڈاکٹر کاشف باجوہ سمیت ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ دو دن تک مائیکرو پلان مرتب کیا جائے اور پولیو سٹاف کی ٹریننگ کروائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم میں صرف وہی سٹاف ڈیوٹی سرانجام دے گا جو ٹریننگ کرے گا۔ انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو دریائی علاقوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی تاکہ سیلاب متاثرہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی پولیو مہم کے حوالے سے مساجد میں اعلانات کروائے جائیں اور سکولوں میں اسمبلی کے وقت بچوں کو اس مہم بارے بتایا جائے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف باجوہ نے پولیو مہم بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5 روزہ پولیو مہم میں محکمہ صحت کی 2086 ٹیمیں ڈیوٹی سر انجام دیں گی جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے 5 لاکھ 21 ہزار 638 بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے محکمہ ایجوکیشن، پاپولیشن ویلفیئر اور سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والے سٹاف کی لسٹیں تیار کریں تاکہ ان کی ٹریننگ جلد از جلد مکمل ہو سکے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔