Home / خبریں / شہدائے پولیس ساہیوال کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام
sahiwal police news

شہدائے پولیس ساہیوال کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام

ساہیوال نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس خالد محمود زونل کمانڈر محمد محبوب اسلم کے احکامات اور سیکٹر کمانڈر محمد شہباز عالم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آج 4 اگست کو یوم شہداء پر قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا.

جس میں یونیفارم اور نان یونیفارم افسران نے شرکت کی جس میں شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تلاوت قرآن پاک کی گئی. اس موقع پر سیکٹر کمانڈر محمد شہباز عالم نے کہا کہ شہداء ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی شان اور ماتھے کا جھومر ہیں۔

ہم شہداء کی ارواح کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہوئے بلا خوف و خطر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیئے اور ان فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا ہم ان شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور کسی بھی صورت فراموش نہیں کریں گے۔

ہم شہداء کے پسماندگان کے ساتھ ہیں اور ان کو کسی بھی صورت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔ قرآن خوانی کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔