Home / تعلیم / پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین ساہیوال کی طرف سے شجرکاری مہم کا آغاز
sedhr pakistan

پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین ساہیوال کی طرف سے شجرکاری مہم کا آغاز

پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین ساہیوال کی طرف سے 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ساہیوال میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اکیڈمی کی پرنسپل سمیعہ انور نے کہا کہ درخت لگانا بہترین صدقہ جاریہ ہے جس میں معاشرے کے ہر فرد کو حصہ لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب یہ عہد کریں کہ اپنے ملک کے ماحول کی بقا کے لئے آلودگی کو شکست دیں گے اور ماحول کی حفاظت کیلیے سرسبزو شاداب پاکستان کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو قحط اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے تو ہم سب کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔

ڈویژنل کورڈینیٹر پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین شمائلہ اقبال کا کہنا تھا کہ خواتین اور طالبات پاکستان کی ترقی کیلیے ہمیشہ سے کام کرتی آئی ہیں اور ماحولیاتی تبدیلی کیلیے بھی خواتین کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کالج پرنسپل اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے شجرکاری میں محنت اور خلوص سے حصہ لیا۔ شجرکاری میں سینئر اساتذہ اورطلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ برائے سلو لرنرز ساہیوال میں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب

گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ برائے سلو لرنرز ساہیوال میں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ہیڈ مسٹریس رابعہ چوہدری نے کی۔

تقریب میں طلباء نے تقاریر، ملی نغمے جوش و جذبے سے پیش کئے اور یوم آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

اپنے خطاب میں ہیڈ مسٹریس رابعہ چوہدری نے طلباء کی طرف سے پیش کردہ ملی نغموں اور تقاریر کو سراہا اور کہا کہ ہمیں یہ ملک بزرگوں کی بے حد قربانیوں کے بعد ملا ہے اس لئے ہم سب کو ملکر اس ملک کی حفاظت کرنی چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی استحکام، تعمیر و ترقی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔