Home / خبریں / ساہیوال میں بارش کے بعد میونسپل کارپوریشن کا پوسٹ رین کلین اپ آپریشن جاری
Sahiwal city

ساہیوال میں بارش کے بعد میونسپل کارپوریشن کا پوسٹ رین کلین اپ آپریشن جاری

ساہیوال میں بارش کے بعد میونسپل کارپوریشن کا پوسٹ رین کلین اپ آپریشن جاری ہے۔ شہر کے نشیبی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر پانی نکالا جا رہا ہے۔

کمشنر ساہیوال سیلوٹ سعید کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

چیف آفیسر عثمان لیاقت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے ہدایت کی کہ بارش کے دوران رہائشی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نکاسی آب کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کو فعال رکھا جائے۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان لیاقت نے بتایا کہ بہترین انتظامات کے باعث بارش کے پانی کو تیزی سے نکالا جا رہا ہے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔