دانش کدہ کے زیر اہتمام قومی مشاعرہ

118

ساہیوال (ایس این این) علمی ، ادبی ، ثفافتی تنظیم دانش کدہ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ساہیوال آرٹس کونسل کے تعاون سے قومی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ، مشاعرہ ساہیول آرٹس کونسل کے ہال میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں باذوق شہریوں نے شرکت کی ، مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر اور ٹی وی اینکر وصی شاہ نے کی جبکہ راکب مختار ، افکار علوی ، دانش نقوی ، سمیرا انجم ، نوشین فاطمہ اور صدر دانش کدہ نعمان راؤ مہمانان خصوصی تھے نظامت کے فرائض تنظیم کے جنرل سیکریٹری معروف شاعر ، کالم نگار اوصاف شیخ نے ادا کیئے ۔

مشاعرہ میں علی سانول ، نعمان فلک ، عون شاہ ، تذکیر ازہر ، علی ہیر عالی ، محمد ساجد ، عبدالرحیم دائم ، فاروق اظہر ، شبیر شاہد ، صفی ہمدانی ، ڈاکٹرپرویز خان پیروز ، حسرت بلال ، ڈاکٹر ندیم عباس اشرف ، نعمان راؤ اوصاف شیخ ، نوشین فاطمہ ، سمیرا یوسف ، دانش نقوی ، افکار علوی ، راکب مختار اور وصی شاہ نے کلام سنایا۔ ساہیوال کے با ذوق شہریوں نے انتہائی توجہ سے شعراء کا کلام سنا اور بھر پور داد سے نواز ۔ مشاعرہ کی وڈیو ، آڈیو اور فوٹوگرافی لائل پور اسٹوڈیو کے مرزا عثمان نے تیار کی دانش کدہ انٹرنیشنل کی جانب سے مشاعرہ کے معاونین مکان مینجر کے رانا عاصم ، آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سید ریاض ہمدانی ، حماد افضل ، راؤ فہیم ، اور قمر شاہ کو اعزازی شیلڈز دی گئیں ۔ شہریوں اور مہمانان شعراء نے دانش کدہ انٹر نیشنل کے منتظمین کو ساہیوال میں ایک بڑا اور تاریخی مشاعرہ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں