Home / خبریں / ہڑپہ فیسٹیول کا انعقاد جلد ہو گا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے
harappa festival

ہڑپہ فیسٹیول کا انعقاد جلد ہو گا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے

ہڑپہ تہذیب کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لئے ہڑپہ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہڑپہ کی تہذیب پر کرافٹ بازار ، ثقافتی کانفرنس ، سیمینار ، ہڑپائی شہر کا ماڈل ، لوک موسیقی ، لوک رقص، ثقافتی نمائش جیسی تقریبات منعقد کی جائیں گی –

ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے نے قدیم تہذیبوں کو دنیائے عالم میں روشناس کرانے کے لئے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ قومیں اپنی ثقافتی شناخت اور تہذیبی پذیرائی کے لئے مختلف میلوں کا انعقاد کرتی ہیں. ان میلوں سے معاشرے میں ہم آہنگی اور برداشت کا ماحول پروان چڑھتا ہے اورسیاحت کو فروغ ملتا ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب بھر کی قدیمی تہذیبوں کو دنیائے عالم کے سامنے اجاگرکرنے کےلئے مختلف تہذیبی میلوں کے انعقاد کا پروگرام ترتیب دے رہی ہے۔

ہڑپہ فیسٹیول کے سلسلے میں ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے پروفیسر عمران جعفر اور عبدالمتین کے ہمراہ ہڑپہ کا دورہ کیا اور میلے کے انعقاد اور دیگر امور پر مشاورت کی۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔