Home / تعلیم / گورنمنٹ امامیہ کالج ساہیوال میں تقریب تقسیم اسناد
education news sahiwal

گورنمنٹ امامیہ کالج ساہیوال میں تقریب تقسیم اسناد

گورنمنٹ امامیہ کالج ساہیوال نے جشن آزادی کے سلسلے میں ضلعی سطح کے مختلف مقابلوں میں 5 پوزیشنز حاصل کر لیں۔ کالج میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو تعریفی اسناد دینے کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر محمد شہزاد رفیق نے کی۔

تقریب میں حسن قرات کے ضلعی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمدعاصم، اردو مضمون نویسی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر محمد احمد، انگلش مضمون نویسی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد عاصم، اردو تقاریری مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر زاہد اقبال اور انگلش تقاریری مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر علیزرکو تعریفی اسناد دی گئیں۔

پرنسل پروفیسر محمد شہزاد رفیق نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ کالج میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

انہوں نے ضلعی مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اسی محنت اور لگن سے ڈویژنل اور صوبائی سطح پر بھی کامیابی حاصل کریں اور کالج کا نام روشن کریں۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے سیمینار

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ”قومی یک جہتی بطور ذریعہ امن” کے موضوع پرایک سمینار منعقد ہوا جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرممتاز احمد نے کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی معروف ماہرتعلیم پروفیسرقمرالزمان خان تھے جبکہ صدر شعبہ اردو پروفیسرڈاکٹرمحمد افتخار شفیع بھی موجود تھے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں پاکستان کواللہ کی عطاکردہ نعمت قرار دیا۔ انھوں نے نئی نسل سے خطاب کرتے ہوئے اسے جدید تقاضوں کے مطابق ملی یک جہتی کے فروغ کی تلقین کی۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔