Home / تعلیم / گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں تقاریراور مصوری کے مقابلہ جات کا انعقاد
govt college sahiwal competition

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں تقاریراور مصوری کے مقابلہ جات کا انعقاد

جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں اردو اور انگریزی تقاریراور مصوری کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر ممتاز احمد نے کی جبکہ شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر افتخار شفیع نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اردو تقریری مقابلہ میں منصفین کے فرائض پروفیسر آ فتاب حیدر، پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس اشرف اور محمد نواز انجم نے سر انجام دیے۔ ان مقابلوں میں لڑکوں میں نصیر احمد، محمد غضنفر اور ثاقب محمود نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں.

جبکہ لڑکیوں میں پہلی پوزیشن خنسہ جہاں، دوسری پوزیشن عافیہ انور اور تیسری پوزیشن لائبہ خلیل نے حاصل کیں۔ انگریزی تقریری مقابلہ میں گرلز میں شیزا سلیم، میشہ اور سعدیہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں.

جبکہ بوائز میں پہلی پوزیشن طیب بلال، دوسری پوزیشن محمد ریاض اور تیسری پوزیشن مبشر علی نے حاصل کیں۔ انگریزی تقریری مقابلہ میں مصنفین کے فرائض پروفیسر محمد امین اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس اشرف نے سر انجام دیے.

مصوری میں پہلی پوزیشن ہما عرفات، دوسری پوزیشن انیقہ سیموئیل اور تیسری پوزیشن طاہر ہ بی بی نے حاصل کی۔ مصوری میں منصفین کے فرائض میڈم ناہید سہیل، میڈم بشریٰ امین اور میڈم ذکیہ بتول نے سر انجام دیے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔