Home / تعلیم / گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن ساہیوال میں پینٹنگ اور ڈرامہ کے مقابلہ جات
sahiwal education college

گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن ساہیوال میں پینٹنگ اور ڈرامہ کے مقابلہ جات

آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن ساہیوال میں ضلعی سطح پر پینٹنگ اور ڈرامہ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی تھے۔ پینٹنگ کے مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ساہیوال کی ہما بابر نے پہلی، گورنمنٹ کامرس کالج ساہیوال کی مشعل اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج کی طیبہ نور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح اردو ڈرامہ کے مقابلوں میں بی ایس اسلامیات کی کنزہ فاطمہ، عتیقہ خادم اور فائقہ طاہر نے پہلی جبکہ بی ایس ایجوکیشن کی سویرا اور اسکی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر کالج پرنسپل ارمغانہ زین اور وائس پرنسپل نغمانہ صدیق نے طالبات کی مقابلوں میں شمولیت کو خوب سراہا اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں.

ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قومی یکجہتی اور امن کی تعمیر کے موضوع پر سیمینار

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قومی یکجہتی اور امن کی تعمیر کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد نے کی.

مہمان خصوصی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری تھے جبکہ اے ڈی سی جنرل نعمان افضل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خادم حسین موہل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

سیمینار سیابراھام عظیم ڈینیل، پروفیسر مسعود آفریدی، پروفیسر عمران کمیانہ، سی ای او ایجوکیشن محمد سعید اور ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹرسید ریاض ہمدانی نے خطاب کیا اور کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے معاشرے میں موجود خلیج کو ختم کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار، تکنیکی مہارت کے حصول اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلہ میں اساتذہ اور نوجوانوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

مقررین نے بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے اور معاشرے میں قیام امن کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پادریوں اور مذہبی اسکالرز کے لیے پیغام پاکستان کے کردار پر بھی بات کی اور قیام امن میں اقلیتوں کے کردار کی وضاحت کی۔

مقررین نے تاریخی شعور کے تناظر میں دھرتی سے محبت اور اس کی ترقی کے لیے موثر لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سماجی حلقوں نے آرٹس کونسل کی جانب سے پاکستانیت کو فروغ دینے کے لیے اس اہم موضوع پر سیمینار منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس طرح کے موضوعات پر نوجوانوں کے مابین مکالمہ کو بھی رواج دیا جائے گا۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔