Home / تعلیم / یوم آزادی کے موقع پرگورنمنٹ گرلز کالج فرید ٹاؤن میں خصوصی تقریب
jashn e azadi

یوم آزادی کے موقع پرگورنمنٹ گرلز کالج فرید ٹاؤن میں خصوصی تقریب

پاکستان کے75ویں یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ گرلز کالج فرید ٹاؤن میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کالج پرنسپل پروفیسرسمیرا نسیم، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ پرنسپل پروفیسر سمیرا نسیم نے طالبات کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کیے۔

اپنے خطاب میں پرنسپل سمیرا نسیم نے کہا کہ یوم آزادی منانے کا مقصد تحریک پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ان تمام بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے جہنوں نے وطن عزیز کی حفاظت کرتے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا ہے ہم سب نے ملکر ان مشکلات پر قابو پانا ہے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔