Home / تعلیم / گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس نیو کیمپس ساہیوال میں پینٹنگ، ڈرامہ کے مقابلہ جات
Govt College Sahiwal

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس نیو کیمپس ساہیوال میں پینٹنگ، ڈرامہ کے مقابلہ جات

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس نیو کیمپس ساہیوال میں ضلعی سطح کے پینٹنگ اور ڈرامہ کے مقابلہ جات منعقد ہوئےِ۔

شیخ شاہد حمید رہنما تحریک انصاف پاکستان مہمان خصوصی تھے جبکہ پروفیسر محمد مسعود فریدی ڈائریکٹر کالجز ساہیوال اور عقیل اشفاق ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال مہمانان اعزاز تھے۔

پینٹنگ کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ساہیوال کے طالب علم محمد ساجد نے حاصل کی۔ جبکہ ڈرامہ کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے بلال حشمت و گروپ نے حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل پروفسر محمد طارق محمود و دیگر مہمانان نے تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

گورنمنٹ گرلز کالج فرید ٹاؤن میں ضلعی سطح کے اردو اور انگریزی تقاریر کے مقابلہ جات

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز کالج فرید ٹاؤن میں ضلعی سطح کے اردو اور انگریزی تقاریر کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ تقریب کی میزبانی کالج پرنسپل سمیرا نسیم نے کی۔

انگلش تقاریری مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ساہیوال کی اقصیٰ اقبال نے پہلی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کی شازیہ سلیم نے دوسری اور امیشاء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اردو تقاریری مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن کی قمر النساء نے پہلی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ہڑپہ کی اقصیٰ ظفر اورگورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کی خانسہ جہان نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کی عافیہ انور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔