چیچہ وطنی: طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم نوکری سے فارغ کر دیا گیا

160

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی میں نجی سکول کے طالب علم پر مدرس کا وحشیانہ تشدد۔ ڈپٹی کمشنر نے طالب علم کے والد کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے مدرس کو برخواست کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا روڈ پر واقع دار ارقم سکول کے استاد قاری محمد عمیر نےسبق نہ یاد کرنے اور غلط پڑھنے پر ابوبکر عامر نامی طالب علم پر ڈنڈوں کے ساتھ شدید تشدد کیا جس پر بچے کی حالت تشویش ناک ہو گئی ۔اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھجوا دیا گیا ۔ بعد ازاں ڈی سی ساہیوال نے نوٹس لیتے ہوئے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مذکورہ مدرس کو ادارے سے فارغ کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی سی ساہیوال کے احکامات کی روشنی میں سکول نے قاری عمیر کو ملازمت سے برخواست کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں