Home / تعلیم / ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں 75 ویں یوم آزادی کی تقریب
dps sahiwal ceremony

ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں 75 ویں یوم آزادی کی تقریب

ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں 75 ویں یوم آزادی کی تقریب کو جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی، وائس پرنسپل محمد رفیق، سیکشن ہیڈز، اساتذہ کرام اور طلبا ء و طالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے گائے اور تقاریر کیں۔ پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈئیر (ر) سید انوارالحسن کرمانی نے پرچم کشائی کی اور جدوجہد آزادی پاکستان کے لئے قائداعظم اور علامہ اقبال کی گراں قدر خدمات کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں اور مستقبل کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔

انہوں نے اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ نوجوان نسل کو حصول آزادی کے لئے دی جانے والی عظیم قربانیوں سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دینا میں باوقار بنانا نئی نسل کی ذمہ داری ہے جس کے لئے وہ جدید علم سے آراستہ ہوں اور دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کریں۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔