Home / خبریں / ساہیوال میں 6 بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
commissioner sahiwal salwat saeed

ساہیوال میں 6 بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 73 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 6 بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن کا تعلق سڑکوں کی تعمیر اور کالجز میں تعلیمی سہولیات میں اضافے سے ہے۔

یہ منظوری کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد خضرافضال چوہدری اور اوکاڑہ زاہد پرویز وڑائچ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس احمد خاور شہزاد، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی اور متعلقہ محکمہ ہائی وے اور بلڈنگ کے ایس ای اور ایکسینز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سڑکوں کی تعمیر کے جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں 11 کروڑ 38 لاکھ روپے کی لاگت سے 5.3 کلو میٹر طویل ہڑپہ بائی پاس تا چوک چک نمبر 183 نائن ایل براستہ چک نمبر 4 ٹین ایل کی مرمت، 18 کروڑ روپے سے دیپالپور بائی پاس کی نیو غلہ منڈی سے قصور روڈ تک 3 کلو میٹر توسیع، 17 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے تقریباً 7 کلو میٹر امین آباد تا لالو پور تحصیل دیپالپور کی مرمت اور 11 کروڑ 30 لاکھ روپے سے 4.5 کلو میٹر حجرہ حویلی روڈ تا کوٹ فلک شیر براستہ فرید نگر سڑک کی تعمیر شامل ہے۔

اجلاس میں کیڈٹ کالج اوکاڑہ کیلئے ایک نئے ہاسٹل کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی جس پر لاگت کا کل تخمینہ 9 کروڑ 64 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ضلع ساہیوال کے 3 گریجویٹ کالجز میں اضافی کمروں کی تعمیر اور فرنیچر کی خریداری کے ایک بڑے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جن پر 5 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

منصوبے کے تحت گورنمنٹ کامرس کالج نیو کیمپس ساہیوال میں 6 اور گورنمنٹ گرلز کالج ساہیوال اور گورنمنٹ کریسنٹ گرلز کالج چیچہ وطنی میں 2-2 نئے کمرے تعمیر ہونگے اور ان کیلئے فرنیچر بھی خریدا جائے گا۔

youtube channel monetization

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔