Home / خبریں / ضلعی انتظامیہ ساہیوال کا ماتمی جلوسوں کے لیے مجوزہ روٹس کا دورہ
Commissioner Sahiwal with RPO Sahiwal

ضلعی انتظامیہ ساہیوال کا ماتمی جلوسوں کے لیے مجوزہ روٹس کا دورہ

پاکپتن / عارفوالا : کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے ریجنل پولیس آفسیر طیب حفیظ چیمہ کے ہمراہ ماتمی جلوسوں اورزائرین کیلئے مجوزہ روٹس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کودربار میں جامع تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ دربار سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے اور متعلقہ محکمے روٹس کی مرمت کرکے کلیرنس سرٹفیکیٹ جمع کروائیں۔

بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں کا مناسب بندوبست کیا جائے اور عرس پر لگائی جانے والی سبیلوں اور لنگر کی چیکنگ کیلئے میکانزم تیار کیا جائے۔

زائرین کو میڈیکل کور فراہم کیا جائے، ریجنل پولیس آفسیر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ محرم و عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی بنائی گئی ہے اور دربار و امام بارگاہوں کی جانب جانے والے راستوں پر مکمل تلاشی کے بعد لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

عرس کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری بھی ڈیوٹی دے گی، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول رومز سے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

دریں اثناء کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید، آر پی او طیب حفیظ چیمہ محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہ کی انتظامیہ کو ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجالس میں آنے والے عزاداروں کیلئے لائٹنگ کامناسب بندو بست کیا جائے اور کورونا ایس پیز بھی سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مجالس کے منتظمین کو ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، انہوں نے کہا جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے، انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن اوامان کی فضاء کو بر قرار رکھنے کیلئے مثالی بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔