Home / خبریں / پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی تقریب جناح ہال ساہیوال میں ہو گی
DC Sahiwal Meeting

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی تقریب جناح ہال ساہیوال میں ہو گی

ضلعی انتظامیہ ساہیوال نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی تقریبات منانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مرکزی تقریب 14اگست کو جناح ہال ساہیوال میں منعقد ہو گی. جس میں پورے ملک کی طرح پرچم کشائی کی جائے گی اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔

مرکزی تقریب کی مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید ہونگی جس میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی، وکلاء، صحافی اور تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

آزادی تقریبات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت منٹگمری ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی جنرل نعمان افضل، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ، چیف آفیسر ضلع کونسل شہزاد اقبال قریشی اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نعیم اللہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ آزادی تقریبات نئی نسل کو پاکستان کے قیام کیلئے دی گئی بے مثال قربانیوں کی یاد دلانے کیلئے منعقد کی جا رہی ہیں اس لئے سکولوں اور کالجوں میں ان تقریبات میں طلبہ وطالبات کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے تمام سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ سینے پر قومی پرچم کے بیج لگائیں اور اپنے اپنے دفاتر پر قومی پرچم لہرائیں جبکہ سرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جائے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔