Home / خبریں / ساہیوال : 15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
rape accused

ساہیوال : 15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

ساہیوال پولیس نے 15 سالہ اقراء کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے نام عدیل اور شانی ہیں جنہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیا تھا ۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ڈی پی او ساہیوال کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی تھی ۔

15 سالہ مقتولہ لڑکی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا چکا ہے ۔ ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ نمونہ جات کو تجزیہ کیلئے فرانزک لیب بھجوایا جا چکا ہے ۔ واقعہ کی تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر خواتین پر تشدد ، ہراسمنٹ ، زیادتی اور قتل کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ساہیوال کی کاروائی

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر عدم توجہی اور غفلت کا شکار 6 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔

حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں آصف 12 سال، عثمان 10سال، عمران یوسف 12 سال، ساگر 10 سال، عدنان 11 سال اور سجاد 12 سال شامل ہیں۔

بچوں کو عارف روڈ، عارف روڈ بائی پاس، پاکپتن روڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا اور انہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لواحقین کی تلاش جاری ہے جو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔