Home / تعلیم / کنٹرولر ساہیوال بورڈ کی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پر میڈیا بریفنگ
Commissioner Sahiwal Silwat Saeed

کنٹرولر ساہیوال بورڈ کی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پر میڈیا بریفنگ

ساہیوال تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں۔ امتحانات میں 55 ہزار مرد و خواتین نے شرکت کی جس کے لیے ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں 145 مراکز قائم کیے گئے تھے۔

کمشنر ساہیوال اور چیئرپرسن ساہیوال تعلیمی بورڈ سلوت سعید کی ہدایت پر تمام سنٹرز پر بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

یہ بات کنٹرولر بورڈ ساہیوال رانا نوید عظمت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار تمام امتحانی مراکز پر طلباء کے لیے پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال تعلیمی بورڈ نے اس سال پہلی بار سوالیہ پرچوں میں واٹر مارکنگ شروع کی ہے جس سے امتحانی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔

امتحانات کو صاف و شفاف بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے سخت انتظامات کیے گئے اور بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 مقدمات درج کر لیے گئے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔