Home / تعلیم / کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس نے سکالرشپس کا اعلان کر دیا
education news sahiwal

کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس نے سکالرشپس کا اعلان کر دیا

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کی جانب سے 4 سالہ بی ایس (آنرز) پروگرامز میں دانش سکول سسٹم کے طلبا و طالبات کے لئے مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بات یونیورسٹی ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ ان اقدامات کے ذریعے محروم علاقوں کے بچوں کو عالمی سطح کی تعلیم میسر آ سکے گی جس سے یہ طلبا و طالبات ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے دانش سکول سسٹم کے طلبا و طالبات کو کمپیوٹر سائنس، سافٹ وئیر انجینرنگ، مکینیکل انجینرنگ، الیکٹریکل انجینرنگ، سول انجینرنگ، فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن، بائیو انفارمیٹکس، بزنس ایڈمنسٹریشن، میتھیمیٹکس، انگلش اور بائیو کیمسٹری میں مفت تعلیم فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

نئی سکالرشپ سکیم کے تحت PEEF کی طرف سے صرف 48,000 روپے فی سمسٹر فنڈنگ کی جائے گی۔ ایڈمیشن اپلائی کرنے کی فیس 2,500 روپے، داخلہ فیس 22,000 روپے اور سمسٹر فیس معاف کر دی گئی ہے۔

صفدر علی، انچارج سٹوڈنٹ سپورٹ سنٹر و انچارج فنانشل ایڈ آفس، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس نے بتایا کہ یہ سکالرشپ سکیم 4 سال تک جاری رہے گی۔

پنجاب بھر میں قائم دانش سکولز کے طلباء وطالبات اس سکالرشپ سکیم کے تحت فال 2022 سمسٹر میں داخلے کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
اپلائی کرتے وقت دانش سکول کی طرف سے جاری ہوپ سرٹیفکیٹ اپلوڈ کرنا لازم ہے۔ سکالرشپ سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے 28 اگست 2022 تک اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔