Home / خبریں / کمشنر ساہیوال سلوت سعید اور ریجنل پولیس آفسیر کا درگاہ بابا فرید کا دورہ
Silwat Saeed

کمشنر ساہیوال سلوت سعید اور ریجنل پولیس آفسیر کا درگاہ بابا فرید کا دورہ

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سالانہ عرس پرزائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ زائرین کیلئے ٹھنڈے پانی، لنگر، طبی سہولیات کی فراہمی سمیت فول پروف سیکورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت زائرین کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے انتظامات کریں۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید، ریجنل پولیس آفسیر طیب حفیظ چیمہ نے عرس انتظامات سے متعلق درگاہ بابا فرید کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی، ڈی پی او نصیب اللہ خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد گجر، اے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو، ایڈمنسٹریٹر او قاف ضیا المصطفی، س او ایم سی ملک جاوید اسلم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت نے عرس کے انتظامات سے متعلق اوقاف کمپلیکس میں بنائے گئے کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے حضرت بابا فرید الدین کے داخلی وخارجی راستوں کی کلین سویپنگ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ حضرت بابا فرید کی طرف سے جانے والے تمام راستوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اظلاع قانون نافذ کرنے والوں کو دی جائے۔

انہوں نے دربار پر محکمہ ہیلتھ، ریسکیو 1122 کے کیمپس کی چیکنگ کی اور محکمہ اوقاف کی ڈسپنسری میں زائرین کو طبی سہولیات فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔