Home / خبریں / کمشنر ساہیوال سلوت سعید اور آر پی اوطیب حفیظ چیمہ کا پاکپتن دربار کا دورہ
commissioner sahiwal in pakpattan

کمشنر ساہیوال سلوت سعید اور آر پی اوطیب حفیظ چیمہ کا پاکپتن دربار کا دورہ

حضرت بابا فرید گنج شکر کے عرس کی چوتھی قفل کشائی کمشنر ساہیوال سلوت سعید اور آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے کی. دربار پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں.

ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن بھی ہمراہ تھے. کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے دربار کے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیااورمرکزی کنٹرول روم میں زائرین کی آمد اور بہشتی دروازے سے گزرنے کو چیک کیا۔

انہو ں نے ہدایت کی کہ مزار کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے زائرین کو بہشتی دروازے سے گزارا جائے . کمشنر سلوت سعید نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے پر پاکپتن کی انتظامیہ اورپولیس کی کارکردگی کی تعریف کی.

اے آر پی مشن چرچ میں آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات

کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے کہا ہے کے پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔ تحریک پاکستان اور ترقی پاکستان میں اقلیتوں کی قربانیاں اور خدمات لائق تحسین ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں یہ بات اے آر پی مشن چرچ میں آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مسیحی برادری نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا اقلیتوں کے مسائل کا حل اور ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استعفادہ ریاست کی ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برا ہونے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے معاشرے میں مثالی مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ قائم رکھنے میں ساہیوال کی مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا اور ان کے مسائل حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ تقریب کے موقع پر پاکستان کے جھنڈے سے مزین کیک بھی کاٹا گیا۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔