Home / تعلیم / کمشنر ساہیوال کا ساہیوال بورڈ مارکنگ سنٹر کا دورہ
Silwat Saeed

کمشنر ساہیوال کا ساہیوال بورڈ مارکنگ سنٹر کا دورہ

کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے کہا ہے کہ ساہیوال بورڈ کے امتحانی نظام کی شفافیت اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

امتحانی نظام کو شفاف بنانے کیلئے ریفرنس سسٹم کا خاتمہ ناگزیر ہے. شعبہ تعلیم میں شفافیت کیلئے امتحانی مراکز میں پرچہ جات کی چیکنگ دیانتداری اور ایمانداری سے کی جائے تاکہ معیاری اور غلطیوں سے پاک امتحانی نتائج مرتب کئے جا سکیں.

انہوں نے یہ بات گورنمنٹ ہائی سکول جنرل بس اسٹینڈ میں بورڈ کی جانب سے بنائے گئے مارکنگ سنٹر میں پیپرز کی چیکنگ اور ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ڈی او سیکنڈری چوہدری مشتاق اور سپر وائزر محمد احمد بھی موجود تھے. کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرچہ جات کی چیکنگ کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے اور بورڈ کی ہدایات کے تحت تمام امور کو احسن انداز میں سر انجام دیتے ہوئے بروقت پرچہ جات کی چیکنگ مکمل کی جائے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔