Home / تعلیم / چوہدری محمد سعید نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کا چارج سنبھال لیا
ceo education sahiwal 2022

چوہدری محمد سعید نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کا چارج سنبھال لیا

چوہدری محمد سعید نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کا چارج سنبھال لیا ہے. دفترآمد پر ڈی ای او سیکنڈری خادم حسین موہل، صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن راؤ محمد اشرف، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول یاسین بلوچ، صدر اےای اوز ایسوسی ایشن میاں حسنین ذاکر، صدر کلرکس ایسوسی ایشن حاجی محمد سلیم، پرنسپل چوہدری احسان فرید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرؤف سلیمی، محمد حسن شہزاد اور دیگر افسران نے انکااستقبال کیااور مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری محمد سعید نے اپنے دفترکی تمام برانچز کے افسران و ملازمین کے تعارفی اجلاس کی صدارت کی اور انہیں مختلف امور بارے ہدایات جاری کیں.

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں ڈویژنل لیول کے قرات اور نعت خوانی کے مقابلہ جات

ساہیوال : جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں ڈویژنل لیول کے قرات اور نعت خوانی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

سابق چیئر مین پی ایچ اے علی شکور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی، ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ، کالج وائس پرنسپل نغمانہ صدیق اور ڈویژن بھر کے مختلف کالجز کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قرات کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز کالج ساہیوال کی حافظہ سعدیہ اسلم نے پہلی اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ کی سعدیہ اقبال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح نعت خوانی کے مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ساہیوال کی تحسین فاطمہ نے پہلی اور جویریہ اکرم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر تقریب کے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو تعریفی اسناد دیں۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔