Home / خبریں / تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں تعینات پولیس کانسٹیبل نے جان پر کھیل کر ننھی بچی کو بچا لیا
chichawatni police

تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں تعینات پولیس کانسٹیبل نے جان پر کھیل کر ننھی بچی کو بچا لیا

تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں تعینات پولیس کانسٹیبل نے جان پر کھیل کر ننھی بچی کو بچا لیا ہے. تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی بلاک نمبر 4 مرکزی امام بارگاہ میں مجلس جاری تھی۔ 12 سالہ بچی بھی مجلس میں موجود تھی۔

بچی مجلس سے اٹھ کر باہر جانے کے لئے گیٹ کے پاس آئی۔ بارش کی وجہ سے گیٹ میں کرنٹ لگنے سے بچی گیٹ کے ساتھ چمٹ گئی اور چیخ و پکار کرنے لگی۔

بچی کے پاؤں سے کرنٹ لگنے سے دھواں نکل رہا تھا۔ نیچے پانی بھی کھڑا تھا۔ ایک دکاندار نے بچی کو بچانے کی کوشش کی تو اس کو بھی شدید جھٹکا لگا اور وہ کرنٹ لگنے سے دور جا گرا۔

ڈیوٹی پر مامور تھانہ سٹی کے شیر دل جوان منور حسین کاٹھیہ نے اپنے ہوش حواس قائم رکھتے ہوئے لکڑی کا ڈنڈا اٹھایا اور بچی کے پاؤں کو کرنٹ والے گیٹ سے الگ کر دیا بچی بے ہوش ہو گئی تاہم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اب اس بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔