Home / تعلیم / کمشنر ساہیوال سلوت سعید کا ساہیوال بورڈ کا دورہ
Commissioner Sahiwal Silwat Saeed

کمشنر ساہیوال سلوت سعید کا ساہیوال بورڈ کا دورہ

کمشنر ساہیوال اور چیئرپرسن ساہیوال بورڈ سلوت سعید نے ساہیوال بورڈ کا دورہ کیا اور مختلف برانچز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ رانا نوید عظمت اور سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے برانچز میں کام کرنے والے ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے بورڈ ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض تندہی سے ادا کریں کیونکہ بچوں کا مستقبل بورڈ کے امتحانات میں شفافیت پر منحصر ہے۔

انہوں نے طلباء کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔ کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے سال اول کے جاری امتحانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی امتحانی سنٹر سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے ہدایت کی کہ پیپر مارکنگ سنٹرز میں بھی شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی طالب علم کے حق کی خلاف ورزی نہ ہو۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔