Home / تعلیم / یوم آزادی کے موقع پر ساہیوال بورڈ میں خصوصی تقریب کا انعقاد
sahiwal board

یوم آزادی کے موقع پر ساہیوال بورڈ میں خصوصی تقریب کا انعقاد

پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پر ساہیوال بورڈ میں بھی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی پرچم لہرایا گیا اور کیک کاٹا گیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال / چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید تھیں جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر، ڈائریکٹر سپورٹس محمد فیاض سلیمی اور آر سی او ثوبیہ رزاق سمیت بورڈ ملازمین کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

کمشنر سلوت سعید نے یوم آزادی پر مبارکباد دی اور امتحانات کے بہترین انعقاد پر بورڈ ملازمین کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملازم کو اسی قومی جذبے سے اپنے فرائض ادا کرنے چاہیں تاکہ ادارے ترقی کریں اور عوام کے مسائل حل ہوں۔

انہوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی تیاری کو فول پروف بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔