Home / خبریں / عارف والا : سنگدل ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنی 14 سالہ بیٹی کو زہر دے دیا
Police Station Arifwala city

عارف والا : سنگدل ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنی 14 سالہ بیٹی کو زہر دے دیا

عارف والا کے نواحی گاؤں 143 ای بی میں سنگدل ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنی 14 سالہ بیٹی کو زہر دے دیا۔ ڈی پی او پاکپتن کے فوری نوٹس لینے پر مقامی پولیس نے ماں سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمہ خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چک 143 ای بی کا رہائشی محمد یسین ڈرائیوری کرتا ہے۔ یسین کی 15 سال قبل نورین بی بی سکنہ 51 ایس پی سے شادی ہوئی تھی۔ انکے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

یسین کی بیوی کا چال چلن مبینہ طور پر درست نہ تھا اور وہ اکثر جھگڑ کر چلی جاتی تھی. کچھ روز قبل خاتون کا آشنا کیساتھ فرار ہونے کا پروگرام بنا جس کے لئے اس نے اپنے نامعلوم ساتھی کیساتھ ملکر کھانے میں زہر ملا کر بیٹی کو کھلا دیا۔

بچی کی حالت غیر ہونے پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارف والا لایا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔